ایک قینیچی نے گم ہوکر 36 پروازیں منسوخ کرادیں

36 flights were canceled due to a lost flight
جاپان میں ایک قینچی کے گم ہونے سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قینچی کے گم ہونے کی اطلاع پر ایئر پورٹ حکام نے 36 پروازیں منسوخ کردیں۔تمام متعلقہ پروازوں کے مسافروں کو نئے سرے سے سیکیورٹی چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔ حال ہی میں رونما ہونے والے اس واقعے میں ہوکائیڈو نیو چِتوز ایئر پورٹ پر 36 پروازوں کی تنسیخ کے علاوہ 201 پروازوں میں تاخیر بھی ہوئیں۔

LOADING...

دلچسپ بات یہ ہے کہ قینچی اگلے دن اُسی اسٹور سے مل گئی جہاں سے وہ غائب ہوئی تھی۔ قینچی مل جانے کے بعد بھی اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ یہ وہی قینیچی ہے جو غائب ہوئی تھی نائن الیون کے بعد دنیا بھی فضائی مسافروں کے لیے تلاشی یا چیکنگ کا مرحلہ انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔ بہت سی عمومی اشیا بھی ممنوع قرار دی جاچکی ہیں۔ چاقو، نیل کٹر، پیچ کس یا کوئی اور نوکیلی چیز ہینڈ کیری میں نہیں رکھی جاسکتی۔



اشتہار


اشتہار