آئی فون 16سیریز آئندہ ماہ متعارف کرنے کا اعلان

iPhone 16 series announced to be introduced next month
سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر کے وسط تک اب تک کے بہترین آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ایپل کی جانب سے ہر سال ستمبر میں آئی فونز سمیت واچز اور میک بوک کو متعارف کرایا جاتا ہے اور اس بار بھی آئندہ ماہ کو ہی کمپنی کی جانب سے ڈیوائسز پیش کیے جانے کی امید ہے۔ ایپل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے 20 ستمبر تک آئی فونز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق کمپنی آئی فون 16 کے مختلف ماڈیولز سمیت دیگر ڈیوائسز کو 9 ستمبر کو پیش کر سکتی ہے کیوں کہ کمپنی نے اسی دن ایک اہم تقریب کا اعلان کر رکھا ہے۔

LOADING...

 رپورٹس کے مطابق اس بار کمپنی آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے گی۔اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون 16 کو 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس کو 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو کو 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس کو 6.9 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اس بار کمپنی کی جانب سے بہترین فونز آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو پلس ہوں گے، جن میں بہترین کیمرا فیچرز سمیت دیگر نئے فیچرز بھی دیے جائیں گے۔ اس بار کمپنی کی جانب سے ٹائپ سی میں فونز کو متعارف کرائے جانے کی چہ مگوئیاں بھی ہیں۔





حوالہ

اشتہار


اشتہار