گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 14 اگست کو متوقع

Gwadar International Airport expected to be inaugurated on August 14
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی ہے، جس کیلئے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف 14 اگست کو کریں گے ، کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی۔

LOADING...

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54 ارب 98 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔




اشتہار


اشتہار