پالتو جانوروں سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں تاہم ایک ایسے ہی کتے نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، جس نے گھر میں آگ لگا دی۔امریکی ریاست کولاراڈو کے ایک گھر میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں کتے نے کچن میں رکھے اسٹوو کو آن کر دیا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
26 جون کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، کولاراڈو اسپرنگز فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہےترجمان کے مطابق کولاراڈو کے رہائشی کی جانب سے انہیں بذریعہ فون آگ لگنے کے لیے حوالے سے بتایا گیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچن میں موجود تنہا کتے نے پہلے اسٹوو کو چھیڑا۔
اور پھر اچانک منظر نامے سے غائب ہوگیا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ بڑھ گئی، تاہم خوش قسمتی سے رہائشی نے صورتحال کو کنٹرول کر لیاواقعے میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن مالی نقصان ہونے کے باعث فیملی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔