گمشدہ کتا ساڑھے 3سو کلومیٹر سفر طے کرکے گھر پہنچ گیا

The lost dog reached home after traveling 350 km
فرانس میں گم شدہ کتا مالک کی محبت میں ساڑھے 3 سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے گھر پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی الپس کے دشوار گزار پہاڑی راستوں سے سووی مقام تک کا فاصلہ قریب ساڑھے تین سو کلو میٹر کا ہےکوئی بھی شخص جی پی ایس کے بغیر اس راستے سے نہیں گزر سکتا لیکن شکاری نسل کا ٹیریئر کتا پابلو اکیلے یہ فاصلہ طے کر سووی میں واقع اپنے مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے ۔

پابلو کا تعلق جس خاندان سے ہے ، وہ الپس میں شکار کھیلنے گئے ہوئے تھے اور وہاں کسی وقت پابلو لاپتہ ہو گیا مگر چند دنوں بعد وہ خود سے یہ ساری مسافت طے کرتا ہوا اپنے مالک کے گھر پہنچ گیا۔کوئی بھی انسان کسی کتے کی اس خوبی سے حسد کر سکتا ہے کہ راستہ پہچاننے کی اس کی حس اپنے مالک سے بہتر ہوتی ہے ۔
 صدیوں سے انسان کتوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کرتا چلا آ رہا ہےکیونکہ اس جانور کو ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت بھی حاصل ہے ۔




اشتہار


اشتہار