بنا شادی کے باپ بننے والے کرن جوہر کس بیماری میں مبتلا ہو گئے

Karan Johar, who became a father out of wedlock, suffered from which disease?
معروف بھارتی فلم میکر کرن جوہر جہاں بالی وُڈ انڈسٹری ہم جنس پرستی اور نیپوٹزم کے باعث چرچہ میں رہتے ہیں، وہیں اب کرن کی جانب سے اپنی بیماری سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کی جانب سے حال ہی میں اپنی بیماری سے متعلق بات چیت کی گئی ہے، جس میں اداکار نے اپنی جلد کی بیماری کے حوالے سے انکشاف کیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر کی جانب سے انکشاف میں بتانا تھا کہ انہیں ڈیسمارفیا ہو گیا ہے، واضح رہے ڈیسمارفیا ایک ایسی بیماری ہے۔جس میں مریض اپنے جسم کے حصوں کو لے کر پریشان ہوجاتا ہے، جبکہ یہی وجہ ہے کہ مریض میں ڈپریشن، ذہنی تناؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔کرن کا بتانا تھا کہ جب کبھی میں پول میں جاتا ہوں تو مجھے عجیب لگتا ہے، میں نے اسے کم کرنے کے لیے بہت کوشش کی۔
کرن بتاتے ہیں کہ کتنی ہی کامیابی کیوں نہ ملے، کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کے ذہن میں آپ کس طرح کے ہو۔ میں ہمیشہ کچھ زیادہ ہی سوچتا ہوں۔اگرچہ میں وزن کم کرتا ہوں تو اسی طرف ذہن رہتا ہے کہ کہیں میں موٹا تو نہیں ہوگیا؟ اسی لیے میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی میرے جسم کا کوئی بھی حصہ دیکھے۔




اشتہار


اشتہار