برطانیہ کی جیلوں میں گنجائش ختم ، ہزاروں قیدی قبل از وقت رہا کرنیکا فیصلہ

Overcapacity in British prisons, decision to release thousands of prisoners early
برطانیہ کی حکومت نے ہزاروں قیدیوں کو سزا پوری کرنے سے قبل رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے برطانوی حکومت ستمبر سے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کا عمل شروع کرے گی۔انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں صرف 700 مرد قیدیوں کی گنجائش باقی ہے۔

جیلیں بھر جانے کے بعد پولیس تھانوں میں بنے حوالات کو استعمال کرنا پڑے گا ، اس سے سڑکوں پر پولیس گشت میں کمی ہو گی۔جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے ، ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار  قیدیو کو رہا کیا جائے گا، سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
برطانیہ کی وزیر انصاف شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ جیلوں میں گنجائش کی کمی کے مسئلے  سے ابھی نہ نمٹا گیا تو کریمنل جسٹس سٹم تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔




اشتہار


اشتہار