وزیراعظم شہباز شریف کے استعفیٰ دینے والی صورتحال نہیں، ناصر حسین شاہ

It is not a situation for Prime Minister Shehbaz Sharif to resign, Nasir Hussain Shah
رہنما پیپلز پارٹی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال نہیں کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں، ہمیں تحفظات ہیں جن کا ذکر بلاول بھٹو نے بھی کیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں الیکشن لڑے ہیں۔ ن لیگ نے ہمارے خلاف اتحاد بنایا لیکن ہم نے جمہوریت کی خاطر حمایت کی، اپنا کردار ادا نہ کرتے تو بحران پیدا ہوتا، نئے انتخابات میں جانا پڑتا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔فیصلے پر وہ حیران ضرور ہیں، پریشان نہیں۔ فیصلے پر تحفظات ہیں، تحفظات کے باوجود ہم اداروں کا احترام کریں گے۔ناصر حسین شاہ نے سوال کیا کہ کیا انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانا بھی الیکشن کمیشن کی غلطی تھی، جو چیزیں ہوئیں، پی ٹی آئی کی اپنی غلطی سے ہوئیں۔ سب کی سمجھ میں بات آ رہی ہے کہ پی ٹی آئی فریق ہی نہیں تھی، جو چیز مقدمے میں نہیں اس کا فیصلہ آیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی اور سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، حافظ نعیم قابل احترام ہیں مگر وہ اپنے سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھیں۔ کراچی کو ہم نے اتنے منصوبے دیے ہیں مگر لوگوں کو نظر نہیں آتے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 2008 سے اب تک اربوں روپے کراچی پر خرچ کیے گئے ہیں، مخالفین کو نظرنہیں آرہے۔ ان کاموں کی وجہ سے کراچی کا میئر ہمارا ہے، عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پہلے سے زیادہ رہی۔




اشتہار


اشتہار