موٹروے پر گدھوں کی دلچسپ دوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موٹروے پر گدھوں کی دلچسپ دوڑ  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سرگودھا ایم ٹو موٹر وے کے حالات سنگین صورت حال اختیار کر گئے ، سرگودھا ایم ٹو لاہور اسلام آباد موٹر وے پر اب گدھے بھی دوڑنے لگے ، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا موٹروے پر للہ انٹر چینج کے قریب سے سات گدھے موٹر وے پر چڑھ گئے اور لاہور کی جانب دوڑنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہےوائرل ویڈیو میں گدھوں کو موٹروے پر دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا موٹر وے کے اطراف میں لگی باڑ جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے جس کے باعث جانوروں کی موٹر وے پر آمدورفت معمول بن چکی ہے۔

Latest News
شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹروے پر جانوروں کے جانے سے آئے روز حادثات پیش آتے ہیں، اربوں روپے سالانہ ٹیکس اکٹھا تو کیا جاتا ہے مگر موٹر وے محفوظ نہیں بنائی جا رہی۔






اشتہار


اشتہار