کراچی آنے اور جانے والی پرواز وں کا شیڈول متاثر،متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 2010 منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503،کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر502 کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر504 منسوخ کی گئی۔
اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 200،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 منسوخ اور کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 522 بھی منسوخ کر دی گئی۔