اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

Anant Ambani Radhika Merchant's wedding, begins with Mamiro ceremony
 اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقاریب کا آغاز، ’’ مامیرو’’  میں نانی اور ماموں تحائف اور مٹھائیاں لے کر پہنچ گئے ۔
 امبانی خاندان نے ایک شاندار mameru تقریب کا اہتمام کیا. مکیش امبانی، نیتا امبانی اور ان کی والدہ پورنیما دلال   تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 جبکہ آکاش امبانی بیوی شلوکا کے ساتھ، اننت  کی بہن ایشا امبانی  نے اپنے شوہر آنند پیرامل کے ساتھ تقریب میں  شرکت کی ۔ 

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

’’ مامیرو mameru’’ کیا ہے؟

یہ گجرات میں   شادی کی  قدیم روایت ہے جہاں دلہا اور دلہن کے ماموں اور نانا نانی ان کے لئے مٹھائیاں اور تحائف لے کر جاتے ہیں۔

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

تقریب مکیش امبانی کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ انٹیلیا میں ہوئی ۔ رہائش گاہ کو پوری طرح سے سجایا گیا تھا۔ اسے سرخ، گلابی اور نارنجی رنگ کے پھولوں سے مزین کیا گیا تھا۔ 

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

اس کی رونق بڑھانے کے لیے گولڈن لائٹس بھی لگائی گئی تھیں۔ ایک ڈیجیٹل اسکرین بھی نصب کی گئی تھی، جس میں اننت اور رادھیکا کے کیریکیچرز تھے۔ "سب سے بہترین’’ کے عنوان سے ان کی تصاویر اور کیری کیچرز مسلسل چلتے رہے

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

امبانی خاندان کی شادی  کے مینو میں اس دفعہ  وارانسی (بنارس)  کی مشہور کاشی چاٹ بھنڈار کا ایک چاٹ اسٹال بھی شامل ہے۔ 

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

 اس سے قبل  اننت، رادھیکا، مکیش اور نیتا نے بھی 2 جولائی کو پالگھر کے سوامی وویکانند ودیامندر میں پسماندہ لوگوں کے لیے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔
 
امبانی کنبہ نے نوی ممبئی کے کارپوریٹ ریلائنس پارک میں 50 کم وسائل رکھنے والے جوڑوں کی اجتماعی   شادی کی تقریب کی میزبانی کی۔ 

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

پسماندہ خاندانوں کے 50 جوڑے امبانی خاندان کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یادرہے امبانی خاندان ہربڑے خاندانی پروگرام کا آغاز انسانی خدمت کے کسی بھی کام سے کرتا ہے۔

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

اس سےپہلے بھی خاندان میں شادیوں کے موقع پر امبانی خاندان نے اپنے رشتہ داروں سے مل کر عوام کے لئے فری فوڈ سروس یا انا سیوا پروگرام چلایا تھا اجتماعی شادیوں میں ہردلہن کو ’’استری دھن’’ کے نام پر ایک لاکھ ایک ہزار کا چیک دیا گیا۔  ہر جوڑے کو سونے اور چاندی ک مختلف زیورات بشمول منگل سوتر ، شادی کی انگوٹھی اورنتھنی پیش کی گئی۔

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

جبکہ ایک سال کے لئے کافی گروسری، اور گھریلو سامان بھی تحفے میں دیا گیا جس میں 36 قسم کی ضروری اشیا جس میں برتن ، گیس کے چولہے، مکسر، گدے تکئے وغیرہ شامل تھے دیئے گئے ۔

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی شادی ، مامیرو کی تقریب سے آغاز

اجتماعی شادی کے شرکا کے لئے شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا جبکہ تقریب میں دلہا دلہن کے والدین اوررشتہ داروں کے علاوہ سماجی کارکنان اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

حوالہ 

اشتہار

اشتہار