پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

Cycle prices also increase after petrol becomes expensive
پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ دنوں اضافے کے بعد ملک بھر میں سائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ایک طرف جہاں پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہیں مختلف شہروں میں سائیکل کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہےخریداری بڑھنے سے سائیکل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے اندر سائیکل کی قیمتیں 28.3 فیصد بڑھ گئیں جبکہ سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 14.14 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا۔
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے پر جاپہنچی ہے۔




اشتہار


اشتہار