طاقتور ڈرون سے لی گئی اپنی نوعیت کی پہلی ماؤنٹ ایورسٹ کی ویڈیو

First-of-its-kind Mount Everest video captured by powerful drone
ایک چینی مینوفیکچرر کے تیار کردہ ڈرون نے اپنی نوعیت کی پہلی ماؤنٹ ایورسٹ کی شاندار فضائی فوٹیج ریکارڈ کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ماؤنٹ ایورسٹ کی فضائی فوٹیج ریکارڈ کرنا ڈرون بنانے والی کمپنی DJI اور 8KRAW کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے جو DJI Mavic 3 ڈرون کی متاثر کن صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہے۔
چار منٹ کی ویڈیو 5,300 میٹر کی بلندی پر واقع مشہور بیس کیمپ سے شروع ہوتی ہے۔ پھر وہاں سے ڈرون 6,000 میٹر کی بلندی پر پہلی کیمپ سائٹ تک ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے جس میں آئس فال اور آس پاس کے گلیشیئرز کے دلکش نظارے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

فوٹیج میں کوہ پیماؤں کو پہاڑ سے اوپر یا نیچے کا راستہ بناتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس کے بعد آخر میں کیمرہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ  ظاہر کرتا ہے۔



اشتہار


اشتہار