پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

Data protection bill prepared for the first time in Pakistan to prevent fake accounts
پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کے لئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کر لیا گیافیک اکاؤنٹس کی روک تھام کے لئے یورپ، امریکہ، کینیڈا، برازیل، ارجنٹائن، سنگاپور اور ملائشیا کے بعد پاکستان نے بھی قوانین تیار کر لیے گئے ہیں۔اب کسی کی ذاتی معلومات بغیر اجازت استعمال کرنے پر سزا، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بل آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

LOADING...

بل کے متن کے مطابق کوئی بھی ادارہ پرسنل ڈیٹا بغیر جائز ضرورت استعمال نہیں کرسکے گا، ادارہ یا اتھارٹی کو پرسنل ڈیٹا لینے کے لیے متعلقہ افراد سے اجازت لینا لازم ہو گا۔متن میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دینے یا نہ دینے، محدود رسائی، درست یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا، ہر فرد کو ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکنے کا بھی حق ہو گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا ادارہ ڈیٹا میں بنا اجازت ردوبدل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا، ہر کمپنی یا ادارے کے لئے لازم ہو گا کہ وہ ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرتعینات کرےذرائع کے مطابق اس بل کا ڈرافٹ تیار ہونے پر 100 سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے اپنی رائے دی، اس بل سے سے آئی ٹی کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔



اشتہار


اشتہار