ایکسائز ڈیوٹی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فروخت بند

Excise duty, sale of sugar stopped at utility stores under Prime Minister's package
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ملنے والی چینی کی فروخت بند کر دی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر چینی کی فروخت بند ہونے سے شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا ہےکہ کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے تاہم فی کلو چینی پر 15 روپے نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند ہے۔
ترجمان کے مطابق ایف ای ڈی کی وضاحت کے لیے ایف بی آر سے ایڈوائس مانگی گئی ہے، جیسے ہی ایف بی آر کلیئر کرتا ہے چینی کی فروخت فوری شروع ہو جائے گی۔




اشتہار


اشتہار