محرم الحرام کے جلوس کے لیے ہتھنی پہنچ گئی

Hathani reached for Muharram procession
محرم الحرام کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے جلوس کا انعقاد کیا جاتا ہے، وہیں بھارتی جلوس نے منفرد ہونے کے باعث توجہ سمیٹ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا میں محرم الحرام کے جلوس کے لیے ہتھنی کو پہنچا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاست کے شہر حیدرآباد میں خاص طور پر اس موقع کے لیے ہتھنی ’روپاوتی‘ کو کرناٹکا سے تنلگانا منگوایا گیا ہے۔

حیدرآباد کے علاقے سے سالانہ طور پر ’بی بی کا علم‘ برآمد ہوتا ہے، جس کے لیے خاص طور پر ہتھنی کو منگوایا گیا تھا۔واضح رہے ’بی بی کا علم‘ حیدر آباد کا بڑا جلوس مانا جاتا ہے، جو کہ عاشور کے موقع پر عاشور خانہ سے چادر گھاٹ پر آکر اختتام پزیر ہوتا ہے۔اس اہم موقع کے لیے لائی گئی ہتھنی کو مکمل طور پر ٹرین کیا جاتا ہے، جسے ہجوم کے درمیان پریشانی نہ ہو، جبکہ ہاتھی اپنے مالک اور دھیان رکھنے والے ملازمین کے ساتھ لایا جاتا ہے۔

تاہم رواں سال ہاتھی کو محرم الحرام کے جلوس میں آنے سے روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا، جبکہ ہتھنی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہتھنی لانے کی اجازت منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔جس کے باعث ہتھنی کو عارضی طور پر سینٹر منتقل کیا گیا تھا، پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ برائے جانور کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ہتھنی مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔ اس لیے اسے جلوس میں شرکت نہ کرنے دی جائے۔
تاہم انتظامیہ کی جانب سے اعتراض رد کرتے ہوئے ہتھنی کو اجازت دے دی گئی ہے۔



اشتہار


اشتہار