معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا جہاں حال ہی میں مبینہ طور پر نئے بوائے فرینڈ کے ہمراہ دکھائی دی ہیں، وہیں اب ارجن کپور اور ان کے تعلقات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں ملائکہ اور ارجن کی جانب سے ایک فیشن کی تقریب میں شرکت کی گئی تھی۔
LOADING...
ایک موقع پر ملائکہ نے ارجن کو اس حد تک نظر انداز کیا کہ ان کے سامنے سے گزر رہی تھیں مگر دیکھا تک نہیں، جبکہ ارجن بھی مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دکھائی دیے۔جبکہ دوسری جانب اداکارہ اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات کئی سال سے قائم تھے، جبکہ ملائکہ نے اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق بھی لے لی تھی تاہم اب ارجن اور ملائکہ کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے، جبکہ دونوں اس حوالے سے خاموش ہیں۔