اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

Speaker National Assembly's refusal to give new vehicles to the heads of standing committees
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیاذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔

سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکارکردیا۔قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلائیں۔
سردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا،سردار ایاز صادق کا پروٹوکول 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔




اشتہار


اشتہار