پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

PCB has announced the new selection committee
پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کرنے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ۔پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں 4 ووٹنگ اور 5 نان ووٹنگ ممبرز شامل ہیں۔سابق کپتان محمد یوسف اور اسدشفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ بھی ووٹنگ ممبرز کا حصہ ہیں،اظہرمحمود، بلال افضل، حسن چیمہ، ندیم خان اور عثمان واہلہ نان ووٹنگ میں شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ویمن سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل  ہے جن میں ویمن سلیکشن کمیٹی میں اسدشفیق، بتول فاطمہ، کپتان اور ہیڈ کوچ شامل ہیں۔




اشتہار


اشتہار