امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا، بل ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے پیش کیا۔ چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا، بل میں بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسے برتاؤ پر زور دیا گیا ہے۔ بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے اور کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
LOADING...
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ میں پاکستان کی امداد کے حوالے سے بل پیش امریکی قانون سازوں کا پاکستانی امداد کو القاعدہ،طالبان اور دیگر عسکری تنظیموں کے خلاف موثر کارروائیوں سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔بل میں خدشات کا اظہار کیا گیا کہ افغان سرحد کے قریب پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ سمیت کالعدم تنظیموں نے دوبارہ محفوظ پناہ گاہیں بنانا شروع کردیں ہیں،پاکستانی امداد کے حوالے سے پیش کئے گے بل کی منظوری امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان سے لی جائے گی۔
پاکستان کو قبائلی علاقوں سے دہشت گروں کی پناہ گاہوں اور ان کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔اس سال پاکستان کو امریکا کی جانب سے 700 ملین ڈالر کی امداد ملنی ہے، آنیوالوں سالوں میں پاکستان کی عسکری اور معاشی امداد کا دارامدار دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کریک ڈاؤن پر منحصر ہوگا، پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں امریکی امداد کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔