سرگودھا:سنگدل ملزم نے چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی

Sargodha: Sangdal accused cut off buffalo's tongue after eating fodder
سرگودھا میں لوڈر رکشے سے سبز چارہ کھانے پر رکشے کے مالک نے گھاس کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شاہ پور سٹی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں نذیر نامی شخص اپنے مویشی لے جا رہا تھا کہ اس دوران ایک بھینس نے لوڈر رکشے میں موجود سبز چارہ کھانا شروع کر دیا۔


پولیس کے مطابق بھینس کے چارہ کھانے پر لوڈر رکشے کے مالک نے غصے میں آ کر بھینس کو پکڑا اور چارہ کاٹنے والی درانتی سے بھینس کی زبان کاٹ دی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کے مالک کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک سے بھی بھینس کا طبی معائنہ کروا کر بھینس کی زبان کاٹنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 
دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں جانوروں سے ظلم و بے رحمی کے سلوک کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔



اشتہار


اشتہار