بالی ووڈاداکارہ اروشی روٹیلا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

Bollywood actress Aaroshi Rotilla shifted to hospital with injuries
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا" این بی کے 109" کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا  کیساتھ یہ افسوسناک حادثہ    فلم "این بی کے 109" کی شوٹنگ کے دوران پیش آگیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کی ٹیم نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ گر کر زخمی ہوگئیں اور انہیں فریکچرہوا ہے۔ فری جرنل پریس کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اروشی روٹیلا ​​ایکشن سیکوئنس شوٹ کررہی تھیں۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو ‘فریکچر‘ ہوا ہے اور وہ حیدرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔  

یاد رہے کہ فلم "این بے کے 109" اس وقت شوٹنگ کے مراحل میں ہے اور اس سال کے اختتام میں سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔خیال رہے کہ اروشی روٹیلا ڈائریکٹر کے ایس رویندر کی فلم کا حصہ ہیں جس میں وہ بالی ووڈ سٹار بوبی دیول، ترشا کرشنن اور پرکاش راج کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ 
سوشل میڈیا پر جب اروشی روٹیلا کے مداحوں نے ان کے زخمی ہونے کی خبر سنی تو وہ کافی افسردہ ہوئے اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جلد صحت یابی دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




اشتہار


اشتہار