بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

Some romantic scenes of Bollywood movies shot in the rain
بالی وڈ فلموں میں بارش کا ایک الگ ہی ایسنس ہے 90 کی دہائی میں بننے والی فلم ‘کل ہو نا ہو سے‘ لیکر 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم عاشقی 2 تک بارش میں فلمائے گئے کچھ ایسے سینز ہیں جو  آج بھی فلمی شائقین کو اچھی طرح ذہن نشین ہیں۔

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز
مون سون کا اینگل دے کر اظہارِ محبت سے لیکر دل ٹوٹنے کے دلخراش مناظر پر مبنی بارش میں شوٹ کیے گئے بالی ووڈ کے چند مشہور سیکوینسز پر ایک نظر ڈالیں۔
ہم تم

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز
فلم ‘ہم تم‘ میں سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی محبت میں بارش پُل کا کردار ادا کرتی ہے۔ فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ساتھ شب بیداری کے بعد رانی کو سیف سے محبت ہوجاتی ہے لیکن اداکار خود کو مجرم محسوس کررہے ہوتے ہیں۔سیف رانی سے معافی مانگنے آتے ہیں مگر دوسری جانب  رانی محبت کے اعتراف کی توقع کر رہی ہوتی ہیں  اسی کشمکش میں ایک دم بارش ہوجاتی ہے اس کے بعد گانا ‘سانسوں کو سانسوں سے ملنے دو زارا‘ پلے ہوتا ہے۔جا کے بعد سیف رانی سے اظہارِ محبت کردیتے ہیں۔

جب وی میٹ

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

فلم ‘جب وی میٹ‘ میں کلائمکس کے بعد دیکھا جاسکتا ہے کہ  ادتیہ گیت کی محبت میں ایسا  گرفتار ہوجاتا ہے اُسے ہر جگہ صرف گیت ہی گیت دکھنے لگتی ہے۔فلم کے رومانٹک سانگ ‘ تم سے ہی‘ میں شاہد بارش کے پس منظر میں کرینہ کو امیجن کرتے ہوئے بہت خوبصورت  ڈانس کرنے لگتے ہیں اور اسی کے ساتھ  امتیاز علی فلم کا یہ سین مداحوں کے ذہنوں میں بطور  یادگار رومانوی لمحہ درج کروانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

ویر زارا

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

فلم ’ویر رزا‘ میں شاہ رُخ خان اور پریتی زنٹا کے آئیکونک سنسنی خیز  ‘رین رومانس‘ کو مداح آج بھی یاد کرتے ہیں۔

راجا ہندوستانی

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

فلم ‘راجہ ہندوستانی‘ میں بارش بھی کرشمہ کپور اور عامر خان کے رومانس کے درمیان حائل نہ ہوسکی۔فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش میں بھیگنے کی وجہ سے کرشمہ ٹھنڈ سے کانپتی ہیں تو عامر خان انہیں  گلے لگاتے ہیں ۔

مسٹر انڈیا

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

‘مسٹر انڈیا‘ کے مشہورِ زمانہ رومانوی گانے ‘کاٹے نہیں کٹتے دن یہ رات‘ کو کون بھول سکتا ہے۔ فلم میں انیل کپور اور سری دیوی کا بارش میں کیا گیا سنسنی خیز ڈانس آج بھی پرستاروں کو یاد ہے۔

 کل ہو نا ہو

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

فلم ‘کل ہو نا ہو‘ میں نینا امان  سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے اْس کے گھر جاتی ہے تاہم امان اسے بتاتا ہے کہ وہ  پہلے سے شادی شدہ ہے یہ بات سن کر نینا موسلا دھار بارش میں روتی ہوئی اپنےگھر لوٹتی ہے۔ فلم کا یہ سین مداحوں کو رونے پر مجبور کردیتا ہے۔

 کچھ کچھ ہوتا ہے

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

فلم ‘کچھ کچھ ہوتا‘ میں بارش دو مرتبہ آڈیئنس رلانے کا سبب بنی پہلی مرتبہ جب انجلی راہول کی جانب سے ٹینا کے لیے محبت کا اعتراف سنتی ہے تو اپنے آنسوؤں کو  موسلا دھار بارش کے ذریعے چھپا لیتی ہے۔دوسری مرتبہ جب  برسوں بعد راہول انجلی کی زندگی میں دوبارہ آتا ہے تو شدید بارش میں دونوں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔بارش کے پس منظر  میں راہول انجلی سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اورپھر دونوں بارش میں  ایک رومانٹک ڈانس کرتے ہوئے  بالی وڈ سنیما میں ایک یادگار اور رومانوی لمحہ درج کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

 دل تو پاگل ہے

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

فلم ’دل تو پاگل ہے میں‘ ڈانس ریہرسل کے ایک طویل دن کے بعد مادھوری ڈکشٹ اور شاہ رخ خان گھر روانہ ہوہی رہے ہوتے ہیں کہ راستے میں موسلادھار بارش ہوجاتی ہے۔ڈانس اسٹوڈیو کے باہر بچے بارش میں بے فکری سے رقص کر رہے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر اور یہ جوڑی بھی مشہور گانے 'کوئی لڑکی ہے' پر اپنا ڈانس نمبر ریکارڈ کرواتی ہے۔

 موہرہ

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن پر مشتمل گانا 'ٹپ ٹپ برسا پانی' ایک ناقابل فراموش چھیڑچھاڑ اور رومانس سے بھرپور برسات میں فلمایا گیا گانا ہے۔ بارش، دھند، اور جوڑے کے درمیان کیمسٹری کا امتزاج ایک جادوئی ماحول بناتا ہے جو آج تک دیکھنے والوں کو یاد ہے۔

عاشقی 2

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

بارش میں فلمایا گیا فلم عاشقی 2 کے پوسٹر کا مشہور منظر جہاں راہول آروہی کو بارش سے بچانے کیلئے اپنا جیکٹ دونوں کے سر پر اڑھاتا ہے جس کے بعد فلم کا مشہور گانا ‘تم ہی ہو‘ بجنے کیساتھ ہی دونوں اداکاروں کے انٹنس رومانس کا آغاز ہوتا ہے یہ سین فلم کا آئیکونک سین ہے جس کا سحر مداحوں پر آج بھی پہلے دن کی طرح برقرار ہے۔



اشتہار


اشتہار