ملک میں روں مالی سال کے لئےبجلی پر بھاری ٹیرف بڑھانے کی تیاریاں، نیپرا ٹیرف بڑھانے کی حکومتی درخواست پر عوامی سماعت آج کرے گا،حکومتی درخواست پر نیپرا میں عوامی سماعت آج دوپہر 2 بجے ہوگی ۔تفصیلات کےمطابق نیپرا نے رواں سال کے لئے 5 روپے 72 پیسے ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے نیپرا فیصلے کے برعکس مزید اضافہ کرنے کی تجویز دی،حکومت کی بجلی کے گھریلو صارفین پر ٹیرف سلیب مزید بڑھانے کی تجویز تھی، حکومت نے 200 یونٹ تک بنیادی ٹیرف میں اضافہ واپس لے لیا ہے،200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کے لئے پرانا ٹیرف برقرار رہے گا ۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق حکومت کی ماہانہ 300 یونٹ کا 34.26 روپے کرنے کی تجویز ہے، 400 یونٹ پر ٹیرف 39.15 روپے کرنے کی تجویز،500 یونٹ پر 41.36 روپے، 600 یونٹ پر ٹیرف 42.78 روپے، 700 یونٹ استعمال پر بنیادی ٹیرف 43.92 روپے اور 700 سے زائد یونٹ پر ٹیرف 48 روپے 84 پیسے کرنے کی تجویز ہے۔
300 یونٹ تک 34.26 روپے ٹیرف کو 22 لاکھ 11 ہزار صارفین اٹھائیں گے،400 یونٹ تک 39.15 روپے ٹیرف کا بوجھ 5 لاکھ 94 ہزار صارفین پر آئے گا، 500 یونٹ تک 41.36 روپے ٹیرف 1 لاکھ 93 ہزار صارفین برداشت کریں گے ،600 یونٹ پر 42.78 روپے ٹیرف کا بوجھ 78 ہزار 416 صارفین پر، 700 یونٹ تک 43.92 روپے ٹیرف کا بوجھ 37 ہزار صارفین پر اور 700 یونٹ سے زائد 48.84 روپے ٹیرف 59 ہزار صارفین برداشت کریں گے۔