امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے صدر جوبائیڈن سے متعلق ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے الیکشن مہم کے حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے، یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے، جب جوبائیڈن سے متعلق افواہ پھیلائی جا رہی تھی۔
اس افواہ کے مطابق صدر جوبائیڈن ٹرمپ کے مقابلے میں کمزور اور ناکام مہم سے دستبردار ہو رہے ہیں، اس پر وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا ردعمل میں کہنا تھا کہ ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہنا تھا کہ امریکی صدارتی الیکشن 2024 میں جوبائیڈن مہم کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔وائٹ ہاوس کی جانب سے وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ٹرمپ کے مقابلے میں کمزور الیکشن مہم چلائی گئی۔
جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے دوران کچھ اس طرح دکھائی دیے، گویا وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے انتخابات سے قبل ہی شکست تسلیم کر چکے ہیں۔انہی قیاس آرائیوں پر امریکی صدر کی جانب سے انتخابی مہم کے ٹیم ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی ممبران سے بات چیت میں کہنا تھا کہ میں چل رہا ہوں،اور ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔
واضح رہے 27 جون کو اٹلانٹا میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان مباحثہ ہوا تھا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو چپ کرا دیا تھا۔اسے ماہرین جوبائیڈن کی کمزوری اور قبل از شکست سے بھی جوڑ رہے ہیں، جبکہ کچھ ماہرین اگلے چار سال کے لیے جوبائیڈن کو صدر کے لیے ان فٹ قرار دے رہے ہیں۔