فیڈرل بورڈ میٹرک 2024 کے سالانہ نتائج کا اعلان کل کرے گا۔میٹرک کا رزلٹ ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکے گا۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میڑک 2024 کے سالانہ نتائج کا اعلا ن کل جمعہ 12 جولائی 2024 کو دن 11:00 بجے کرے گا۔بورڈ سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔