اطالوی خاتون نے اپنی دادی کا 20 سال پرانا خواب پورا کر دیا، ویڈیو وائرل

Italian woman fulfills her grandmother's 20-year-old dream, video goes viral
 اطالوی خاتون نے اپنی دادی کا ساڑھی پہننے کا 20 سالہ خواب پورا کرکے دل جیت لئے۔ اطالوی ڈی جے اور انفلوئنسراولی جنہوں نے اپنے دل کی ”ملکہ“ کو ساڑھی پہنائی اور اس یادگار لمحے کو کیمرے میں ریکارڈ کیا،اولی کی دادی اتنی خوش تھیں کہ انہوں نے ساڑھی پہن کر ہلکا سا ڈانس بھی کیا، اولی کی دادی 20 سال پہلے اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی آئی تھیں۔

انہوں نے ایک مہینہ ہندوستان میں گزارا اور ثقافت سے لطف اندوز ہوئیں، تب سے ہی وہ ساڑھی پہننا چاہتی تھیں،لیکن اس خواب کو پورا ہونے میں کئی سال لگے۔ اولی نے بتایا کہ ’میری نونا اور انڈیا کی کہانی 20 سال پہلے شروع ہوئی،جب انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے ممبئی آنے کا فیصلہ کیا۔

اولی کے مطابق ان کی دادی نے انہیں بتایا کہ ’ہر کوئی بہت حیرت انگیز نظر آرہا تھا چونکہ وہ ٹیلی ویژن سیریز سینڈوکن سے محبت کرتی تھیں اور وہ ہندوستانی لباس کو پسند کرتی تھیں،وہ خود ایک ہائی فیشن ٹیلر (درزی) تھیں انہوں نے ایک مہینہ ہندوستان میں گزارا، انہوں نے کپڑا خریدا اور وہ ثقافت سے لطف اندوز ہوئیں لیکن وہ اتنی شرمیلی تھیں کہ کسی سے ساڑھی باندھنے کو کہتیں، لیکن وہ واقعی یہ کرنا چاہتی تھیں‘۔
اولی کو اپنی دادی کی خوابیدہ خواہش کے بارے میں معلوم ہونے کے فوراً بعد، انہوں نے اسے پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔  انہوں نے کہا   ’جب میں نے یہ سنا تو میں فوراً کھڑی ہوگئی اور ان سے کہا آج میں آپ کا خواب پورا کروں گی۔

 میں نے اپنی ساڑھی نکالی، اور ہمیں اسے باندھنے میں بہت مزہ آیا، وہ حیرت انگیز لگ رہی تھیں! اور میں نے بھی لطف اٹھایا ۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار