کھٹمنڈو :طیارہ رن وے پر پھسل کر تباہ،18افراد جاں بحق

Kathmandu: The plane skidded on the runway and crashed, 18 people died
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد تباہ ہو گیا۔طیارہ پھسلنے سے 18افراد جاں بحق ہو گئے،مرنیوالوں کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ پائلٹ بچ گیا،جہاز کے کپتان منیش سکایا کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیاحادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

LOADING...

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں19افراد سوار تھے، طیارہ کھٹمنڈو سے پکھارا جا رہا تھا۔طیارہ کے حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار