چین میں سیلابی ریلے کے باعث پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک، 30 لاپتا

11 people dead, 30 missing due to bridge collapse due to flooding in China
چین کے صوبے شانشی میں دریائے ہان میں سیلابی صورتحال کے باعث پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق شانسی میں شدید بارش سے دریائے ہان میں سیلابی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ میڈیا کے مطابق ہائی وے پل رات کے اوقات میں گرا، امدادی کام جاری ہے اور اب تک دریا سے پانچ گاڑیاں نکال لی جاچکی ہیں۔
حکام کے مطابق 20 گاڑیاں اور 30 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ چین کے مشرق اور جنوب حصوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں کیونکہ شمال کا بیشتر حصہ پے در پے گرمی کی لہروں میں تھا۔

چین میں سیلابی ریلے کے باعث پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک، 30 لاپتا







اشتہار


اشتہار