امریکی صدر نے پاکستان کیلئے10کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست کی، ڈونلڈ لو

US President requested 10 million dollars for Pakistan, Donald Lowe
واشنگٹن: ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Loading...

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ امدادی رقم پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کے لیے دی جائے گی۔ 

رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پرتشویش ہے۔ جب تک افغانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا۔ طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔



اشتہار


اشتہار