1 ہی درخت میں 300 قسم کے آم لگانے والا شخص

A person who planted 300 varieties of mangoes in 1 tree
پھلوں کا بادشاہ جہاں اپنی کئی اقسام کے باعث توجہ حاصل کر لیتا ہے، وہیں اب بھارتی شخص بھی توجہ سمیٹ رہا ہے، جو کہ ایک درخت سے 300 آم کی اقسام تیار کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے۔اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ملیح آباد کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے کلیم اللہ خان کے باغ میں ایک ایسا درخت موجو د ہے جو کہ 300 سے زائد آم کی اقسام تیار کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 120 سال پرانے اس درخت کی حفاظت اور دیکھ بھال کلیم اللہ خان خود کرتے ہیں، صبح کے وقت فجر کی نماز پڑھ کر کلیم اللہ اپنے پیڑوں کی دیکھ بھال شروع کر دیتے ہیں۔82 سالہ کلیم اللہ بتاتے ہیں کہ یہ سب کچھ میری محنت کا نتیجہ ہے، جو کہ آج مجھے حاصل ہے۔ ایک عام انسان کی آنکھ سے یہ محض ایک درخت ہی ہے، لیکن اگر آپ میری نظر سے دیکھو گے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا آموں کا کالج ہے۔

کھٹا میٹھا آم کا مربہ

1 ہی درخت میں 300 قسم کے آم لگانے والا شخص

وہ بتاتے ہیں کہ جب ایک درخت کا بیچ بویا جاتا ہے تو وہ وقت اسکول کی مانند ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلیم اللہ نے ایک ایسا درخت بھی تیار کیا تھا جو کہ سات نئے طرح کے پھل دینے والا تھا، تاہم وہ درخت طوفان کی نظر ہوگیااکنامک ٹائمز کے مطابق کلیم اللہ 300 سے زائد آموں کی اقسام والے درخت کے باعث شہرت حاصل کر رہے ہیں، ان آموں کی خوشبو، رنگ، سائز، ذائقے ہر ایک چیز منفرد ہے۔

1 ہی درخت میں 300 قسم کے آم لگانے والا شخص

جبکہ آم کی ایک ایسی ہی قسم کو کلیم اللہ نے ’ایشوریا‘ کا نام دیا ہے۔ جسے آج تک ان کی آم کی بہترین قسم قرار دیا جا رہا ہے۔
کلیم اللہ خان کا بتانا تھا کہ یہ آم اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا کہ ایک اداکارہ۔ ایک آم 1 کلو گرام سے بھی زیادہ وزنی ہو سکتا ہے، جس کا ذائقہ بھی میٹھا ہوتا ہےجبکہ ایک دیگر آموں کی اقسام بھی دلچسپ ہیں، جن میں ’نریندر مودی‘، ’سچن ٹنڈولکر‘ اور ایک کا نام ’انارکلی‘ رکھا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار