حج ادائیگی؛ زندگی بدلنے والے سفر پر جا رہی ہوں، ثانیہ مرزا

Hajj payment; Going on a life-changing journey, Sania Mirza
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ حجاز مقدس پہنچ گئیں ثانیہ مرزا نے روانگی سے قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو حج پر جانے کی اطلاع دیتے ہوئے غلطیوں پر معافی بھی طلب کی۔بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی بدلنے والے حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع ملا رہا ہے۔ امید ہے جب میں اس سفر سے واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہوگی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہوگا۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے معافی کی طلب گار ہوں۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ دعا کرتی ہوں اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھے سلامتی کے راستے پر چلائے۔ثانیہ مرزا نے 2010 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی اور اُن ایک بیٹا ہے جس نام اذہان مرزا ہے۔ شادی کے 14 برس بعد  2024 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

حج ادائیگی؛ زندگی بدلنے والے سفر پر جا رہی ہوں، ثانیہ  مرزا





اشتہار


اشتہار