
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نئی مرکزی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام کو ہوگا۔ کابینہ بھارتی صدر سے پارلیمنٹ کا سیشن جلد بلانے کی درخواست کرے گی۔بھارت کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی مسلمان پارلیمانی ممبر نے حلف نہیں اٹھایا۔ اس کی بڑی وجہ بھارتی جتنا پارٹی (بی جے پی) اور انکی اتحادی جماعتوں میں کسی مسلمان سیاستدان کا موجود نہ ہونا ہے۔
تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مضبوط اپوزیشن کے سامنے متنازع سیاسی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا مودی حکومت کے لیے چیلنج ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے نو منتخب وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔