سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

List of Women in Salman Khan's Life
بالی ووڈ کے دبنگ  خان، سپر اسٹار سلمان خان کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم انہیں بہت بہت مبارک باد دیتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں ایسے مزید کئی اور بہاریں دیکھیں۔یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دبنگ خان کی نجی زندگی ہمیشہ سے ہی زیر بحث رہی ہے اور اب تک ان کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں اور کئی گئیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ان خواتین کی فہرست تفصیلاً بتانے جارہے ہیں۔

٭ کلاڈیا کیسلا

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

جرمنی کی ماڈل  کلاڈیا کیسلا  کو  بھارت کے ایک ریالٹی شو " بگ باس 3" میں دیکھا گیا تھا۔رپوٹرز کا یہ کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات تھے اور سلمان خان نے انہیں اپنی فیملی سے بھی متعارف کروایا تھا۔

٭ سنگیتا بجلانی

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کے درمیان سنجیدہ تعلقات تھے۔ البتہ سنگیتا نے سلمان کے ساتھ تعلقات ختم کرکے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر  الدین سے شادی کر لی تھی، جوکہ زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اور دونوں کی طلاق ہوگئی۔ اور آج کی مضحکہ خیز سچائی یہ ہے کہ دونوں ہی سنگل ہیں۔

٭ایشوریا رائےبچن

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

فلم "ہم دل دے چکے صنم" میں دونون کے درمیان گہرے تعلقات تھے۔ کچھ رپوٹرز کا یہ کہنا ہے کہ سلمان خان نے فلم "چلتے چلتے" کے سیٹ پر ہنگامہ کر دیا تھا جس کی وجہ فلم کا مرکزی کردار  ایشوریا رائے کے بدلے رانی مکھرجی کو دے دیا گیا۔سلمان خان نے یہ شبہ بھی ظاہر کیا کہ شاہ رخ خان اور ایشوریا کے درمیان خفیہ تعلقات ہیں۔ سلمان اور ایشوریا کے بریک اپ کے کئی سال بعد  اب   ایشوریا نے یہ انکشاف ظاہر کیا ہے کہ ان کا اور سلمان خان کا تعلق ان کے لئے صرف بدنامی کا باعث بنا۔

٭لولیا وینچر

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

یہ سلمان خان کی زندگی میں ابھی بھی موجود ہیں۔ انہیں اکثر سلمان خان اور ان کی فیملی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں انہیں پینول فارم ہاؤس میں سلمان خان کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

٭ڈیزی شاہ

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

ڈیزی شاہ اور سلمان خان نے بالی ووڈ فلم " جے ہو" میں ساتھ کام لیا تھا۔  فلم جے ہو کی شوٹنگ کے دوران  دونوں کی خفیہ ملاقاتوں کی افوہیں بھی سننے میں آئیں۔ اس کے علاوہ سلمان خان نے ڈیزی شاہ کو ایک مہنگی گاڑی  بھی تحفے میں دی تھی۔

٭اسنیہا عُلّل

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

کیا ہمیں اس بات کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ کیوں سلمان خان اسنیہا عُلّل کو بالی ووڈ میں کیوں لائے اور کیوں ان سے تعلقات قائم کیے؟ کیونکہ وہ ایشوریا رائے کی طرح دکھتی تھیں۔ اسنیہا عُلّل سلمان خان کی بہن ارپیتا کی دوست تھیں۔

٭ کترینہ کیف

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

کترینہ کیف کی کئی فلاپ فلموں کے بعد سلمان خان ان کی زندگی میں ایک نعمت کی طرح آئے پھر ان دونوں نے  ساتھ فلم " میں نے پیار کیوں کیا "میں کام کیا۔ان دونوں کے تعلقات کی افوہیں  تو بہت پھیلیں پر انہوں نے کبھی اس بات کو مانا نہیں۔ فلم "عجب پریم کی غضب کہانی" کے بعد  کترینہ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات سب کے سامنے آئے۔ رنبیر اور کترینہ کے بریک اپ کے اب کترینہ اور سلمان دونوں کو ایک ساتھ فلم "ٹائیگر زندہ ہے" میں نظر آئے۔ یہ دونوں اب ایک دوسرے کو اپنا بیسٹ فرینڈ کہتے ہیں۔

٭سومی علی

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

رپوٹرز کا یہ کہنا ہے کہ1997 سلمان خان اور  سومی علی کے درمیان تعلقات تھے ،سومی علی کی عمر اس وقت صرف 19 سال تھی۔سومی علی نے سلمان خان کی شراب نوشی کی عادت کی وجہ سے  ان سے تعلق ختم کردیا تھا۔

٭زرین خان

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

فلم "ویر" کی شوٹنگ کے دوران ایک واحد خبر جو سننے میں آرہی تھی وہ یہ تھی کہ سلمان خان ایک ایسی ادکارہ کو لانچ کرنے جارہے ہیں جو کترینہ کیف سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہی وجہ تھی جو ان کے اور زرین خان کے تعلقات کی افواہوں کا سبب بنی۔
٭مہک چہل

سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

بگ باس سیزن 5 کی کنٹسٹنٹ مہک، سلمان خان کے لئے جذبات رکھتی تھیں۔ شو سے بے دخلی کے بعد دوبارہ داخلے نے ان کےدرمیان تعلقات کی افوہوں کو اور ہوا دی۔ البتہ اب مہک امیشا پٹیل کے بھائی اشمت پٹیل کی منگیتر ہیں۔



اشتہار


اشتہار