پتوکی: پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

Patuki: Video of eunuch dancing in police service center goes viral
پتوکی میں پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شدید گرمی کے بعد بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوا تو خواجہ سرا خوبصورت موسم کو انجوائے کرنے قصور کے پولیس خدمت مرکز پہنچ گیا، خدمت مرکز کے احاطے میں ٹک ٹاکر خواجہ سرا اپنے فن کے جلوے دکھا کر لوگوں کو محظوظ اور کیمرے میں محفوظ کرتا رہا۔ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
پتوکی: پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

پتوکی: پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ خواجہ سرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو وائرل کی۔




اشتہار


اشتہار