مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے اونٹ سانگھڑ سے کراچی منتقل

Camel moved from Sanghar to Karachi for artificial leg installation
سوشل میڈیا پر سانگھڑ میں ظلم کا شکار ہونے والے اونٹ نے جہاں سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، وہیں اب اس اونٹ سے متعلق مزید خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی میں مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اینیمل ویلفیئر کمیٹی نے زخمی اونٹ کواپنی نگرانی میں کراچی پہنچایا جہاں اونٹ کومصنوعی ٹانگ کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔ڈپٹی کمنشر کا کہنا ہے کہ اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا تھا ، جبکہ پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پانچ افراد کو گرفتار لیا گیا ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیا گیا تھا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ن میں سے دو ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے، واضح رہے کہ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔




اشتہار


اشتہار