متحدہ عرب امارا ت نے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند نہیں کئے،قونصل جنرل

United Arab Emirates has not stopped visas for Pakistanis, Consul General
 متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا پر وائرل پاکستانیوں کیلے ویزا بند ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
 یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزا سیکشن کی وڈیو بنا دی ۔


 ان کا کہنا تھا کہ قونصلیٹ میں پاکستانیوں کیلے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے ۔پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا ۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے  مزید کہا کہ پاکستانی ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات جانے کیلے عمر کی کوئی قید نہیں۔



اشتہار


اشتہار