جائیدادکاتنازعہ،ماں اوربیٹی کودیوارمیں چن دیاگیا

Property dispute, mother and daughter were picked in the wall
اندھیرنگری چوپٹ راج،جائیدادکےتنازعےپرمظلوم ماں اوربیٹی کودیوارمیں چن دیاگیا۔ملزمان قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔تفصیلات کےمطابق حیدرآبادمیں جائیداد کے تنازعے پر خاتون اور بیٹی کو مرحوم شوہر کے بھائی اور کزن کی جانب سے دیوار میں چننے کےمعاملےپرخاتون اوربیٹی کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ  ہمیں سہیل احمد نے مارنے کی کوشش کی اورکل سےدیوار میں چن کرچلےگئے۔

 اب تک واپس نہیں آئے ۔سہیل اور اسکے بچے بھی ہم سے بدتمیزی کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں گھر بیچ دیا جب چیزہماری ہے تو یہ کیسے بیچ سکتے ہیں ، ہمیں نہیں پتہ تھا ان کا ارادہ کیا ہے ریت کیوں منگوائی انہوں نے میری بچی اور مجھے دھکا دیا میں بے ہوش ہوچکی تھی ہم چیختے رہے کسی نے نہیں سنی ،ہم بند تھے حالت مرنے جیسی تھی ۔

خاتون کامزیدکہناتھاکہ میرے شوہر کے ماموں کے بھائی نے ایسا کیا اور میرے سگے دیور بھی نہیں آئے میرے شوہر کے ماموں کے بیٹے سہیل ان کی بیگم اور ان کے بھائی قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہمارے گھر کی بجلی کاٹ دیتے ہیں، پانی اور گیس بھی ہمارے پاس نہیں، سہیل اور اس کی بیوی ہمیں مارتے ہیں، میرے بھائی آتے ہیں ان سے بھی میرے دیور بات نہیں کرتے نہ ملاقات کرتے ہیں۔
بیٹی کاکہناتھاکہ میرےوالدنہیں ہیں مگرپھربھی ہم پرہمارےرشتےدارظلم کررہےہیں،میری ماں سانس اور دل کی مریض ہیں، میں نے والدہ کو مشکل سے سنبھالا ،میرےوالدکےکزن نےہمیں دھکا دے کر دیوار اٹھادی دوسرے چچا کا گیٹ بجایا انہوں نے بھی نہیں سنی۔




اشتہار


اشتہار