جویریہ عباسی کو اپنی ہونے والی ساس سے تحفہ مل گیا

Jawaria Abbasi received a gift from her future mother-in-law
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی ہونے والی ساس نے انہیں خوبصورت تحفہ دے دیا۔ جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، اداکارہ نے ہاتھ میں لال اور گولڈن رنگ کی دلکش چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں۔

جویریہ عباسی کو اپنی ہونے والی ساس سے تحفہ مل گیا

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہیں یہ خوبصورت چوڑیاں، ان کی ساس نے تحفے میں دی ہیں۔ان کے ہاتھ کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2024 میں جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس پوسٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔ یاد رہے کہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد شمعون عباسی نے مزید تین شادیاں کیں، اداکار نے دوسری شادی حمیمہ ملک سے کی جو صرف ایک سال چل سکی، پھر تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے کی۔
تیسری شادی میں بھی ناکامی کے بعد، شمعون عباسی نے چوتھی شادی شیری شاہ کے ساتھ کی۔




اشتہار


اشتہار