کس ملک کی خوش نصیب خاتون عازمِ حج نے رواں سال حج سیزن میں بچے کو جنم دیا

A lucky Hajj woman from which country gave birth to a child during the Hajj season this year
حج کا موقع جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، وہیں عازمین حج کے لیے بھی انتہائی خاص لمحہ ہوتا ہے، جو کہ شاید کئی عازمین حج کو زندگی میں ایک بار ہی ملتا ہے۔حال ہی میں ایک خاتون عازم حج کی زندگی میں ایک ایسا موقع آیا ہے، جو کہ شاید اس کی زندگی کے سنہرے اور یادگار لمحات میں شامل ہو گیا ہو۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی خاتون عازم حج ماں بن گئی ہیں۔

کسی بھی غیر ملکی خاتون کے لیے یہ ایک بہت ہی بڑا موقع ہوتا ہے، اور اگر یہی موقع مقدس زمین پر ملے، تو خوشی مزید دوبالا ہو جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حج کے لیے آئی خاتون نے مکہ مکرمہ میں بچے کو جنم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نائجرین خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حج کے موقع پر خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے۔
مکہ مکرمہ کے مقامی میٹرنٹی اور چلڈرن اسپال میں نومولود کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ والدین نے بچے کا نام ’محمد‘ رکھا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے اور اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔جبکہ ڈاکٹرز کا تسلی دیتےہوئے کہنا تھا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔




اشتہار


اشتہار