اللّٰہ کے نام والا دنبہ؟ قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

The name of Allah? The price will blow your mind
عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی جہاں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں وہیں مہنگے جانور بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔حال ہی میں ایکس پر ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کیا ہے جس میں ایک دنبے کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایکس پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دنبے کے مالک کو یہ ڈیمانڈ کرتے سنا جا سکتا ہے کہ اس منفرد دنبے کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔جبکہ ساتھ ہی ویڈیو میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ دنبے پر قدرتی طور پر اللہ لکھا ہے۔



مالک کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے، ڈیمانڈ اس جانور کی بنتی نہیں ہے۔تاہم ساتھ ہی مالک نے کہا ویسے میں اس کے 3 کروڑ روپے مانگ رہا ہوں، جس پر میزبان بھی حیران رہ گیا۔جبکہ یہ قربانی کا جانور مالک جے ڈی سی میں موجود قربانی کے جانوروں کے پاس لایا تھا۔

اللّٰہ کے نام والا دنبہ؟ قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

دوسری جانب ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ امیر ہونے کا مذہبی طریقہ، جبکہ ساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی بھی شئیر کر دیا۔

اللّٰہ کے نام والا دنبہ؟ قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اچھا آئیڈیا ہے لوگوں کو اللہ کے نام پہ پیسے کمانے کا، ویسے اسے قربان کیسے کرو گے؟ اس پر تو اللہ کا نام لکھا ہے۔ کیا اسے قربانی کرتے ہوئے گناہ نہیں ہوگا؟

اللّٰہ کے نام والا دنبہ؟ قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ایک اور صارف نے لکھا کہ بعض دفع بلیچ سے بھی ایسے معجزات ہو جاتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار