امریکی صدر کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ کیس میں مجرم قرار

US President's son convicted in illegal arms case
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دیا ہے۔

 تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کےلیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا،امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے، امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔
 بیٹے کو مجرم قرار دیئے جانے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ بیٹے کے خلاف فیصلے کو قبول کرتا ہوں، ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔



اشتہار


اشتہار