سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار، گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

5 people were arrested for biting the leg of a camel in Sanghar, the governor of Sindh made a big announcement for the owner
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیے جانے کے بعد 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہےشرجیل میمن نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے۔

 لیکن انسانی طور پر یہ عمل ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہےدوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی چھین لی گئی، کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کے لئے ہے۔




اشتہار


اشتہار