5 کروڑ جائیداد کی خریداری ، فائلر پر 3 ، نان فائلر پر 6 فیصد ٹیکس لگنے کا امکان

5 crore property purchase, 3% tax on filer, 6% tax on non-filer
 فائلر اور نان فائلر کیلئے پانچ کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے پر کیپٹل ویلیو کی مد میں ٹیکس کی شرح نافذ ہونے کا امکان ہے۔مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں  کیپٹل ویلیو ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کیلئے ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اور نان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15 فیصد نافذ  ہو سکتی ہے۔



اشتہار


اشتہار