ایف بی آرکو ٹیکس وصولی ہدف میں 34 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا

FBR faces shortfall of Rs 34 billion in tax collection target
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس وصولی ہدف میں 34 ارب روپے کے شاٹ فال  کا سامناہے ۔  ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں8ہزار 125 ارب روپے اکٹھے  ہوئے،ماہ جون 2024 ایک ماہ میں کیلئے  1256ارب روپے کا ہدف رکھاگیا ہے ،رواں مالی سال کا ٹیکس وصولی کا ہدف 9381 ارب روپے سے زائد ہے ۔ 

دوسری جانب ایف بی آرنے مئی 2024  میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کئے ہیں،مئی 2024  میں مقررہ ہدف 745 ارب روپے کے مقابلہ میں 760  ارب روپے جمع کئے گئے،رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں مجموعی محصولات جمع کرنے میں 31   فیصد اضافہ ہوا ہے،ایف بی آر نے مئی 2023  کے مقابلہ میں مئی 2024  میں 33  فیصد کی غیر معمولی گروتھ رجسٹر کی ہے۔

 ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے،محصولات کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے ٹیم ایف بی آر نے ان تھک محنت کی ہے،چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے افسران اور سٹاف کے عزم اور محنت کو سراہا ہے۔
ایف بی آر جون 2024 کے مقرر کردہ ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔



اشتہار


اشتہار