عید الاضحیٰ پر پاکستان ریلوے نےکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ ریلوے حکام کےمطابق کرایوں میں کمی ریلوے کے زیرانتظام تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگی، یہ رعایت خصوصی طور پر موجودہ بکنگ کیلئے دستیاب ہوگی، جس سے مسافر کم قیمت پر ٹکٹ بک کراسکتے ہیں،کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پرنہیں ہوگا، رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا۔
اس سے قبل 21 مئی کو محکمہ ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مختلف کلاسوں میں ٹرین کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔