عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

The World Bank approved a loan of 1 billion dollars for Pakistan
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے، رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی،ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی،عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبےسے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔
 پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سےایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں واقع ہے۔



اشتہار


اشتہار