جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Justice Muneeb Akhtar took oath as Acting Chief Justice
جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، جسٹس یحیٰی آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک دورہ کے موقع پر جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک کے کمیٹی روم میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔لف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے جسٹس منیب اختر نے آج قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔



اشتہار


اشتہار