بلال سعید کی پرفارمنس پر آئمہ بیگ کا ڈانس، ویڈیو وائرل ہو گئی

Aima Beg's dance on Bilal Saeed's performance, the video went viral
بلال سعید کے گانے پر معروف گلوکار ہ آئمہ بیگ خود پر قابو نہ رکھ سکیں، ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو گئی۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کے زیر انتظام انسٹاگرام پروائرل ایک شارٹ کلپ میں نامو ر  گلوکا رہ آئمہ بیگ بولڈ لباس پہن کر ڈانس کرتے نظرآرہی ہے ،ویڈیو کی کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آئمہ بیگ نے بلال سعید کی پرفارمنس کے دوران انجوائے کرتے ہوئے ڈانس شروع کی۔ 
ویڈیو میں آئمہ بیگ سٹیج کے بجائے کراؤڈ میں موجود ہے جہاں وہ ڈانس کرتے جبکہ سٹیج کی طرف اشارے بھی کرتے نظر آئی ہے ۔

دوسری جانب ویڈیو پر تبصرے  کرتے ہوئے صارفین نے ان کو شدید تنقید کا بھی  نشانہ بنایا ہے ۔ کسی نے ان کی ویڈیو دیکھ کر پاکستانی سیلیبریٹیز کو بلاک کرنے کا  مشورہ دیا ہے تو کسی نے آئمہ بیگ کی حال ہی میں خانہ کعبہ میں وائرل تصاویر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ ان کو یدایت دے ۔ علاوہ ازیں ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ  ایسی لگ رہی ہے جیسا کوئی مچھر پر سپرے کرلے۔ 


حوالہ 

اشتہار


اشتہار