اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں بڑا اضافہ

Big increase in medical allowance of Islamabad police employees
اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ پولیس کا میڈیکل الاونس 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس کے علاج معالجے کی رقم ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

 جس کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری کمیٹی کے ممبر ہوں گئے اس کے ساتھ متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
اے آئی جی جرنل کی جانب سے ملازمین کے میڈیکل الاونس اور کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔



اشتہار


اشتہار